Friday, May 10, 2024

حمزہ شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع

حمزہ شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع
December 23, 2019
لاہور ( 92 نیوز) احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی  ، عدالت نے حمزہ شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کر دی جبکہ شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی، نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ کی جانب سے ریفرنس کے گواہان متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے کیس پر سماعت کی، دوران سماعت حمزہ شہباز کے وکلاء نے ہڑتال کے باعث کیس میں گواہان کے بیان قلمبند نہ کرانے کے حوالے سے استدعا کی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دی،شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے صحت جرم کے انکار پر عدالت نے گواہان کو طلب کر رکھا تھا جبکہ نیب پراسیکیوٹر کے مطابق نیب کی جانب سے رمضان شوگر ملز کیس میں 46 گواہان کو پیش کیا جائے گ جبکہ عدالت میں اب تک 6 گواہان اپنے بیان قلمبند کروا چکے ہیں۔