Friday, April 26, 2024

حمزہ شہباز شریف کی آج پھر نیب میں طلبی

حمزہ شہباز شریف کی آج پھر نیب میں طلبی
April 16, 2019

لاہور ( 92 نیوز) حمزہ شہباز شریف  کی آج پھر نیب لاہور میں طلبی ہے ۔

گزشتہ روز شہبازشریف فیملی کی خواتین کے لئے نیب کی جانب سے ریلیف دیا گیا ، تاہم رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز سے پوچھ گچھ کی گئی ۔

نیب لاہور نے حمزہ شہباز شریف سے رمضان شوگر ملز کیس میں سرکاری فنڈز کے استعمال پر سوال کئے۔

نیب نے سوال کیا کہ آپ کے علم میں ہے کہ رمضان شوگر ملز نے عوامی رائے بنانے کے لئے جعلی سروےکرایا؟، حمزہ شہباز نے لاعلمی کااظہارکیا۔

ذرائع کے مطابق  نیب ٹیم نے جعلی عوامی سروے اور رمضان شوگر ملز کی انتظامیہ  کے خلاف درج  مقدمے کی دستاویزات بھی دکھائیں، حمزہ شہباز نے دستاویزات سے بھی لا علمی ظاہرکی۔

ٹیم نے سوال کیا دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ رمضان شوگر ملز کے نالے کے لئے پیسے اس وقت کے وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر جاری ہوئے؟۔

قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی نے نے جواب دیا متعلقہ محکموں سےپوچھیں جو عوامی منصوبوں پر کام کرتے ہیں۔

چیئرمین نیب کے حکم پر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز ،بیٹی جویریہ اور رابعہ کو بذریعہ ڈاک سوالنامہ بھجوا دیاگیا۔

حمزہ شہباز کے ساتھ آئےشریف فیملی کےترجمان عطا تارڑ کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی،مسلم لیگ ن کے کارکن حمزہ شہبازسے اظہاریکجہتی کے لئے نیب آفس پہنچے۔