Sunday, May 19, 2024

حمزہ شہباز شریف کے بیرون ملک قیام میں 14روز کی توسیع کر دی گئی

حمزہ شہباز شریف کے بیرون ملک قیام میں 14روز کی توسیع کر دی گئی
February 11, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز شریف کے بیرون ملک قیام میں 14 روز کی توسیع کر دی ۔ جسٹس فرخ عرفان نے حمزہ شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نومولود بیٹی کی طبیعت خراب ہے ، علاج کے لئے بیرون ملک قیام کرنا ہے  ۔ حمزہ شہباز شریف کی جانب سے  عدالت سے 15روز مزید بیرون ملک قیام  کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ۔ سرکاری وکیل کی جانب سے حمزہ شہباز کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ حمزہ شہباز جو مہلت  لیکر گئے تھے انہیں اس میں ہی واپس آنا چاہئے تھا۔