Monday, May 13, 2024

حمزہ شہباز شریف نے حکومت کو ملک کی نااہل ترین حکومت قرار دے دیا

حمزہ شہباز شریف نے حکومت کو ملک کی نااہل ترین حکومت قرار دے دیا
January 23, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے حکومت کو ملک کی نااہل ترین حکومت قرار دے دیا۔ حکومت پر تنقیدی وار کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا ملک میں مہنگائی عروج پر ہے۔ حکومت نے عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا۔ چینی ، چاول ، آلو ، پیاز اور ٹماٹر سمیت تمام اشیائے خوردنی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا اوپر سے عوام پر بلوں کا بوجھ  ڈال دیا ۔ شہری آٹے کو ترس رہے ہیں جس کی عجیب توجیہات پیش کی جا رہی ہیں ۔ حکومت ن لیگ کے مقابلے میں آدھا بھی پرفارم کر گئی تو بڑی بات ہو گی۔