Friday, May 17, 2024

حمزہ اور مریم کے بڑوں نے کرپشن کلچر کو فروغ دیا، شبلی فراز

حمزہ اور مریم کے بڑوں نے کرپشن کلچر کو فروغ دیا، شبلی فراز
February 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ حمزہ اور مریم کے بڑوں نے کرپشن کے کلچر کو فروغ دیا، قوم کی اخلاقیات تباہ کیں۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ نون لیگ والوں نے عوام کو کنگال کیا اور اپنی جیبیں بھریں، حمزہ شہباز ضمانت پر ہیں لیکن باتیں ایسے کررہے ہیں جیسے بری ہو گئے ہوں، اپنے مفرور تایا سے کہیں وطن واپس آجائیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کا پیسہ کھانے والے ڈھٹائی سے کہہ رہے ہیں کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔