Friday, May 17, 2024

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا لبنان کا دورہ

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا لبنان کا دورہ
September 7, 2020

بیروت ( 92 نیوز) حماس کےسربراہ کا دورہ لبنان، اسماعیل ہانیہ جنوبی لبنان کے شہر سیڈون میں فلسطینیوں کے مرکزی پناہ گزین کیمپ جا پہنچے ۔

عین الحلوۃ کیمپ پہنچنے پر سیکڑوں فلسطینیوں نے اسماعیل ہانیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی، حماس  کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کی کوششیں عوامی جذبات کی عکاسی نہیں کرتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  فلسطینی اپنی زمین، اصولوں اور واپسی کے حق کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ دورے کے دوران اسماعیل ہانیہ نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سمیت متعدد لبنانی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔