Wednesday, May 8, 2024

حماد اظہر وفاقی وزیر خزانہ مقرر ، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

حماد اظہر وفاقی وزیر خزانہ مقرر ، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
March 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مہنگائی کا جن حفیظ شیخ کی وزارت کھا گیا۔ حماد اظہر وفاقی وزیر خزانہ مقرر ہو گئے۔ کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر عبد الحفیظ شیخ کو وفاقی وزیر کے عہدے سے ہٹا دیا جبکہ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کو وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو کا اضافی قلمدان تفویض کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے ندیم بابر کو معاون خصوصی پیٹرولیم کے عہدے سے ہٹا دیا جبکہ تابش گوہر اب پاور کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم کے معاون خصوصی بھی ہوں گے- کابینہ ڈویژن نے یکے بعد دیگرے تمام نوٹفیکیشن جاری کر دیئے جس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔