Friday, April 26, 2024

حماد اظہر ایک روز بھی وفاقی وزیر برائے ریونیو نہ رہ سکے

حماد اظہر ایک روز بھی وفاقی وزیر برائے ریونیو نہ رہ سکے
July 10, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  حماد اظہر ایک روز بھی وفاقی وزیر برائے ریونیو نہ رہ سکے ، وزیراعظم نے حماد اظہر سے وفاقی وزیر ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا ، حماد اظہر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن مقرر کر دیے گئے  ،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ  کو ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس دے دیا ۔ حفیظ شیخ سے اقتصادی امور ڈویژن کا قلمدان واپس  لے کر حماد اظہر کو وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن مقرر کردیا گیا ہے ، کابینہ ڈویژن نے قلمدان تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق حفیظ شیخ نے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لیے جانے پرتحفظات کا اظہار کیا تھا ، وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ ایف بی آر کو اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتے تھے،مارکیٹ سے بھی حماد اظہر کے رویے کے بارے میں شکایات آرہی تھی۔ ایف بی آر کے انچارج وزیر ہونے کےباعث حماد اظہر کا مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی کمانڈ سے بھی اختلاف تھا ۔