Wednesday, March 27, 2024

حلیمہ قتل کیس : ننھے عبداللہ کی ماں کے قتل میں ملوث رضوان کی اہلیہ سونیا گرفتار

حلیمہ قتل کیس : ننھے عبداللہ کی ماں کے قتل میں ملوث رضوان کی اہلیہ سونیا گرفتار
June 2, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی پولیس نے تین سالہ عبداللہ کی ماں کے قتل میں ملوث ملزم رضوان کی اہلیہ سونیا کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساوتھ منیر شیخ کا کہنا ہے کہ تین سالہ بچے عبداللہ کی ماں حلیمہ کے قتل میں ملوث ملزم رضوان کی اہلیہ سونیا کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس گرفتار سونیا سے حلیمہ کے قتل کے حوالے تفتیش کر رہی ہے جبکہ رضوان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی ساو¿تھ منیر شیخ نے پولیس کو ایئرپورٹ سے بھی ڈیٹا لینے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ کہیں ملزم رضوان بیرون ملک فرار نہ ہو گیا ہو۔ دوسری جانب پولیس نے لاش کی سپردگی کے حوالے سے مقتولہ حلیمہ کے بھائی عمر کو خط دے دیا لیکن مقتولہ کے بھائی نے ایدھی سینٹر میں درخواست دی ہے کہ لاش کی حالت ایسی نہیں کہ اسے گاوں لے جایا جا سکے۔ ایدھی فاونڈیشن حلیمہ کی تدفین خود کر دے۔ ادھر مقتولہ حلیمہ کی والدہ اور بہن بھی عبداللہ کو لینے کراچی پہنچ چکی ہیں۔ حلیمہ کے ورثا کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شادی سات سال قبل اقبال چوہدری نامی شخص سے ہوئی۔ اقبال چوہدری 6 ماہ سے لاپتہ ہے جبکہ مقتولہ کو دہلی کالونی میں فلیٹ بھی رضوان ایازخان نے لیکر دیا تھا اور بچہ بھی رضوان نے ایدھی ہوم میں حوالے کیا۔