Wednesday, May 22, 2024

حلیم عادل شیخ کی دو مقدمات کی درخواست ضمانت ، پراسیکیوٹر جنرل اور مدعی کو نوٹسز جاری

حلیم عادل شیخ کی دو مقدمات کی درخواست ضمانت ، پراسیکیوٹر جنرل اور مدعی کو نوٹسز جاری
March 8, 2021

کراچی ( 92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی دو مقدمات کی درخواست ضمانت کی سماعت کی، عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل اور مدعی مقدمات کو نوٹس جاری کر دیا۔

حلیم عادل شیخ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ میرے موکل کے خلاف وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مقدمات بنائے گئے، اپوزیشن لیڈر بننے پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا، انسداد دہشت گردی کی دفعات ڈالنے سے بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔

حلیم عادل شیخ کے وکیل نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے سیل میں کبھی  سانپ چھوڑا جاتا ہے ، استدعا ہے کہ فوری ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے  پراسیکیوٹر جنرل اور مدعی مقدمات کو نوٹس جاری کر دیا، فریقین سے 16 مارچ تک جواب بھی طلب کرلیا۔