Saturday, April 27, 2024

حلیم عادل شیخ کا وزیراعلیٰ مُرادعلی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

حلیم عادل شیخ کا وزیراعلیٰ مُرادعلی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ
July 27, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ مُرادعلی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے چیلنج کیا کہ اگلے الیکشن سے قبل مرادعلی شاہ ملک چھوڑ جائیں گے۔ بتایا کہ کینیڈا میں اپنی شہریت بحال کرانے کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔ بولے سندھ حکومت اب کرپشن کے بعد منشیات فروشی بھی کررہی ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ میں تبدیلی ناگزیر، وفاقی حکومت کے قدم سندھ میں نظر آئیں گے۔ پولیس اور دیگر شعبوں کےافسران حکومت کے ساتھ ملکر کرپشن کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو اسلحہ دیا ہوا ہے۔

حلیم عادل کی پریس کانفرنس پر ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے کہا کہ ان کے گھر والے بھی ان کی باتیں نہیں سنتے۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا دعوی ہے کہ سندھ میں کئی اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہونگی۔

واضح رہے کہ کشمیر الیکشن کے بعد تحریک انصاف کی نظریں سندھ پرہیں۔ وزیراعظم عمران خان اگست سے سندھ کا دورہ کرینگے۔