Friday, April 26, 2024

حلیم عادل شیخ کا سندھ پولیس کے خلاف وزیر اعظم کو خط

حلیم عادل شیخ کا سندھ پولیس کے خلاف وزیر اعظم کو خط
August 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ پولیس کے خلاف وزیر اعظم کو خط لکھ دیا جس میں پولیس افسروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

 حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں مجھ پر پانچ قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں۔ حملے کے خدشات کے باوجود انہیں سکیورٹی نہیں دی گئی ۔ ڈی آئی جی عرفان بلوچ اور ایس ایس پی سعود مگسی پیپلزپارٹی کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ اسٹیلشمنٹ ڈویژن کے ذریعے سندھ پولیس افسران کےخلاف کاروائی کریں۔

 حلیم عادل شیخ نے مزید لکھا کہ مجھ پر حملے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی ایماء پر کئے گئے ہیں ۔ نوابشاہ کے دورے کی پیشگی اطلاع اور سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے پولیس کو خط لکھا تھا۔ حملے کے خدشات کے باوجود پولیس سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی۔ نوابشاہ میں ہمارے ورکر پر دباو ڈالا گیا کہ حلیم عادل کو مدعو نہ کریں۔