Monday, May 13, 2024

حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کا عندیہ دیدیا

حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کا عندیہ  دیدیا
January 30, 2019
کراچی ( 92 نیوز) تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے سندھ میں سڑکوں پر آنے کا عندیہ دے دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں نعرےنہیں لگائیں گے،سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہوگا۔ سندھ کے عوام کو جگانے کیلئے  مارچ میں کوئیک مارچ ہونے والا ہے، جونیئر زرداری اور سینئر زرداری نے عوام کا خون چوسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں تو ہمیں بلاک کر دیا گیا ،  سند ھ اسمبلی میں سویلین ڈکٹیٹر شپ  موجود ہے ، اسمبلیوں میں نعرے لگتے ہیں ،یہ جمہوری حق ہے ، کیا آپ یہ بھی چھین لیں گے ۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ  سندھ حکومت کلورین کی گولیاں نہیں دے سکتی ، پاپا کی بہن نے آج تک  بچوں کے علاج کے لئے پیسے نہیں دیے ،  انہوں نے تسلیم کر لیا کہ  سندھ میں صاف پانی نہیں دے سکتے ۔ فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ  اسپتالوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد ہوناچاہیے، این آئی وی سی ڈی کا ہے، وہ اسی کی ملکیت ہونی چاہیے، گھر کے اندر کس کو گھر بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کی آج کل بہت یاد آتی ہے، کراچی واٹر سیوریج بورڈ کے مسئلے کی یاد کیوں نہیں آتی؟۔