Friday, March 29, 2024

حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، فواد چودھری

حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، فواد چودھری
November 3, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے آزادی مارچ والوں پر تنقید کے مشتر چلاتے ہوئے کہا مارچ وہ طبقہ کر رہا تھا جس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی، ان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھے، آج یہ عمران خان کی اپوزیشن بن گئے ہیں۔ اس طبقے کی شکست پاکستان کے مستقبل کی کنجی ہے، انشاللہ یہ معاملہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1190871982914637824 دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کے لئے دو دن کی ڈیڈ لائن دینے والے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر کرسی پر بیٹھنے کو حکومت نہیں کہتے ،  تم حکمران نہیں رہے ، اب عمران خان کی رٹ ختم ہو چکی  اور ہماری شروع ہو گئی ہے ،  ہماری شرافت کا ناجائز فائدہ نہ اٹھاؤ ، حکومت کے خاتمے تک میدان میں رہیں گے ۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک تک جانا ہماری منزل نہیں ، اب آگے اور میدان میں جائیں گے ، تحریک جہد مسلسل کا نام ہے ۔