Tuesday, April 23, 2024

حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کے معاملات حمزہ شہباز دیکھیں گے

حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کے معاملات حمزہ شہباز دیکھیں گے
June 25, 2021

لاہور (92 نیوز) حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کے معاملات حمزہ شہباز دیکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز ضمنی انتخاب کی مہم میں شامل نہیں ہوں گی۔

شہباز شریف کی ہدایات کے بعد حمزہ شہباز نے انتخابی مہم کی کمان سنبھال لی۔ حمزہ شہباز نے الیکشن میں کامیابی یقنی بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیکر انہیں اہم ٹاسک بھی سونپ دئیے۔ کمیٹیوں میں منشاء اللہ بٹ، میاں عبد الروف، توفیق بٹ، ہیر اشرف رسول، رانا تنویر احمد سمیت دیگر شامل ہیں۔ حمزہ شہباز جلد پی پی 38 سے تعلق رکھنے والے لیگی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

حمزہ شہباز نے ضمنی انتخاب میں کامیابی کیلئے اہم لیگی رہنماوں اور ارکان اسمبلی کو بھی ٹاسک سونپ دئیے۔ یہ نشت ن لیگ کے رکن اسمبلی خوش اختر سبحانی کی وفات کے بعد خالی ہوئی ہے جس پر ن لیگ کی جانب سے طارق سبحانی سمیت چند آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن 28 جولائی کو منعقد ہوں گے ۔