Monday, September 16, 2024

حلقہ بندیوں کے معاملہ پرکوئی دباؤ قبول نہیں کرینگے، الیکشن کمیشن

حلقہ بندیوں کے معاملہ پرکوئی دباؤ قبول نہیں کرینگے، الیکشن کمیشن
April 2, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) الیکشن کمیشن حکام  کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کے معاملہ پرکوئی دباؤ قبول نہیں کرینگے،الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں آئینی اختیار کے تحت کیں۔

الیکشن  کمیشن حکام کے مطابق حلقہ بندیوں کا فارمولا اور طریقہ کار آئین اور الیکشن ایکٹ 2017 میں موجود ہے، آئندہ عام انتخابات  نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہی ہوں گے ۔