Thursday, March 28, 2024

سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول تیار

سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول تیار
December 20, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول تیارکر لیا گیا ۔ 92 نیوز نے شیڈول کی تفصیلات حاصل کر لیں ۔

الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا عمل چھبیس دسمبر سے شروع  کرے گا ۔ نقشے اور دیگر ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے 16 روز مقرر کئے گئے ہیں ۔

 پندرہ جنوری سے 28 فروری کے دوران کام مکمل کرلیا جائے گا ۔

اعتراضات کیلئے 30 روز مقرر کئے گئے ہیں جبکہ حتمی اعلان اگلےسال 20 مئی کو ہوگا ۔