Friday, March 29, 2024

حلقہ بندیوں پر سیاسی بحران، حکومت نے پیپلز پارٹی سے مدد مانگ لی

حلقہ بندیوں پر سیاسی بحران، حکومت نے پیپلز پارٹی سے مدد مانگ لی
November 22, 2017

 اسلام آباد (92 نیوز) حلقہ بندیوں کے معاملے پر سیاسی بحران پیدا ہوا تو وزیر اعظم نے پیپلز پارٹی سے مدد مانگ لی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کر کے قانون سازی کیلئے سینیٹ میں ساتھ دینے کی درخواست کر دی۔
اس پر خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری طرف پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم نواز شریف پر خوب تنقید کے نشتر چلائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں شہباز شریف اور چودھری نثار کا گروپ بن رہا تها جسے نواز شریف نے ساتھ ملا لیا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کر رہی بلکہ نواز شریف عدلیہ پر حملوں سے جمہوریت کو ڈی ریل کر رہے ہیں۔ اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کا مجسم ثبوت لندن کے اسپتال کے بستر پر پڑا ہے۔