Wednesday, May 1, 2024

حلقہ بندیوں سے متعلق بل 19 دسمبر کو سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

حلقہ بندیوں سے متعلق بل 19 دسمبر کو سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ
December 15, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماﺅں کی کامیاب بیٹھک ہوئی۔ اس کامیاب بیٹھک میں حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل کی منظوری پر اتفاق رائے ہو گیا۔
اجلاس میں تحریک انصاف کی جانب سے کسی رہنماء نے شرکت نہیں کی۔
اجلاس کے دوران اتفاق کیا گیا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل 19 دسمبر کو سینیٹ سے منظور کرایا جائیگا۔ 5 فیصد بلاکس کا آڈٹ ایک ماہ میں کرایا جائیگا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اعتزاز احسن کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی تمام عمل کی نگرانی کریگی۔ کمیٹی میں عثمان کاکڑ ، تاج حیدر ، حاص بزنجو ، مشاہد اللہ اور مشاہد حسین شامل ہیں۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بر وقت انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے ساری تفصیلات بتا دیں۔
سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ فاٹا اصلاحات بل پر بات چیت نہیں ہوئی۔ جلد ہی اس معاملے پر بھی اتفاق رائے کر لیا جائیگا۔