Sunday, September 8, 2024

حلقہ این اے ایک سوبیس میں مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

حلقہ این اے ایک سوبیس میں مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور
August 17, 2017

لاہور(92 نیوز) لاہورکے حلقہ این اے ایک سوبیس میں مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظورکرلئے گئے،،تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے فیصلے کوچیلنج کرنے کااعلان کردیا۔

این اے ایک سوبیس سے مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی پرلگائے گئے اعتراضات مسترد کردیئے گئے۔

ریٹرننگ افسرنے کاغذات پرلگائے گئے تمام اعتراضات مسترد کردیئے۔

ریٹرننگ افسرکے فیصلے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرآصف کرمانی نے کہا مخالفین نے نواعتراضات لگائے۔

انہیں الزامات ثابت کرنے کے لئے پوراموقع بھی دیا گیا مگران کے پاس شواہدنہیں تھے۔

وہ عمران خان کو بھی للکارنا نہیں بھولے کہا آپ کوبھاگنے نہیں دیں گے۔

این اے ایک سوبیس میں ضمنی الیکشن سترہ ستمبرکوہوگا۔