Sunday, May 19, 2024

حلقہ این اے 4 کے ضمنی الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تجربہ کیا جائے گا

حلقہ این اے 4 کے ضمنی الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تجربہ کیا جائے گا
October 16, 2017

پشاور (92 نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 کے چھبیس اکتوبرکوہونے والے معرکے میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تجربہ کیا جائے گا۔ جبکہ نتائج اور فارم چودہ فوری طورپرالیکشن کمیشن کو بھجوانے کےلئے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرائی جائے گی۔
پشاورمیں قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 4 کے ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ضمنی انتخاب کےلئے حلقہ میں دو سو انہتر پولنگ اسٹیشنزپر پانچ سو اڑتیس پریذائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر تعینات ہوں گے۔
پشاورکے شہید حسنین شریف گورنمنٹ ہا ئر سیکنڈری سکول میں پانچ روزہ تربیت جاری ہے۔ ضمنی انتخاب کے دوران پینتیس پولنگ اسٹیشنز پرسو الیکٹرانک مشینوں کا تجربہ بھی کیا جائے گا۔ جبکہ نتائج اور فارم 14 کی فوری ترسیل کےلئے موبائل ایپلی کیشن بھی متعارف کرائی گئی ہے۔
26 اکتوبر کو ہونے والےضمنی انتخاب میں ایک سو اٹھائیس کالج اساتذہ نے اپنے احتجاج کے باعث ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا ہے۔ کالج اساتذہ کی ایسوسی ایشن نے اس سلسلے میں صوبائی الیکشن کمیشن کو باضابطہ طورپرآگاہ کردیا ہے۔