Sunday, September 8, 2024

حلقہ این اے 4 پشاور میں ضمنی انتخاب 26 اکتوبر کو ہوگا

حلقہ این اے 4 پشاور میں ضمنی انتخاب 26 اکتوبر کو ہوگا
September 8, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) حلقہ این اے 4 پشاور میں ضمنی انتخاب 26 اکتوبر کو ہوگا۔ کاغذات نامزدگی 18 سے 20 ستمبر تک جمع ہونگے۔ الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 4 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔ جس کے مطابق انتخاب 26 اکتوبر کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 18 سے 20 ستمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 سے 23 ستمبر کو ہوگی۔

امیدواروں کی حتمی فہرست 4 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔ قومی اسمبلی کی یہ نشست تحریک انصاف کے گلزار خان کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔