Monday, May 20, 2024

حلف نامے میں تبدیلی ، اتحادی جماعتیں بھی حکومت مخالفت پر اتر آئیں

حلف نامے میں تبدیلی ، اتحادی جماعتیں بھی حکومت مخالفت پر اتر آئیں
October 4, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ایک شخص کو بچانے کیلئے عجلت یا جان بوجھ کر کی گئی انتخابی اصلاحات بل میں ختم نبوت کے حلف نامے میں ردوبدل پر پورے ملک میں بھونچال آگیا ، سیاسی و مذہبی جماعتیں طیش میں آگئیں ۔
ختم نبوت سے متعلق حلف نامہ کی شق میں ترمیم حکومت کو مہنگی پڑ گئی ،اپوزیشن ہی نہیں اتحادی جماعتیں بھی حکومت کی مخالفت پر اتر آئیں ، ارکان پارلیمنٹ نے فوری ترمیم واپس لینے کیلئے دباؤ بڑھادیا ۔
ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی ، مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ ، تحریک انصاف کے رہنما محسن عزیز ، پاکستان پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا ،جمعیت علمائے اسلام (ف) کی رکن عالیہ کامران ، مسلم لیگ فنکشنل کے غوث بخش مہر، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ یعقوب ، تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی اور عوامی نیشنل پارٹی کے غلام احمد بلور نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت شق میں ترمیم کے خلاف تمام جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ ایک پیچ پر ہیں ۔ صرف ترمیم کو واپس ہی نہیں لیا جائے بلکہ ذمہ داروں کا تعین کرکے سخت سزا بھی دی جائے ۔