Sunday, May 19, 2024

حلف اٹھانے کے دوران عمران خان بظاہر نروس دیکھائی دیئے

حلف اٹھانے کے دوران عمران خان بظاہر نروس دیکھائی دیئے
August 19, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عمران خان حلف اٹھانے کے دوران نروس دیکھائی دیئے، یوں لگ رہا تھا جیسے ان کو اردو پڑھنے میں دشواری پیش آئی۔ کپتان کی زندگی کا یادگار دن کئی حوالوں سے یادگار بن گیا ۔ عمران خان کے چہرے پرمسکراہٹ بھی  اور گھبراہٹ بھی رہی۔ امریکی صدر اوباما کے حلف کی یاد تازہ ہوگئی۔ کپتان شیروانی زیب تن کیے ایوان صدر پہنچے، قومی ترانہ پڑھے جانے کے دوران عمران خان ہشاش بشاش  دیکھائی دیئے۔ خوشی سے لبریز دل کے جذبات چہرے سے عیاں تھے۔ حلف اٹھانے کے لیے کپتان کھڑے ہوئے تو شیروانی کی جیب سے عینک کچھ اس طرح نکالی کہ پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھر گئی۔ حلف اٹھانے کے دوران نومنتخب وزیر اعظم عمران خان بظاہر نروس دیکھائی دیئے، کچھ الفاظ بھی درست طریقے سے ادا نہ کر سکے، یوں لگ رہا تھا جیسے کپتان کو اردوپڑھنے میں دشواری پیش آرہی تھی۔ حلف اٹھاتے وقت الفاظ بھول جانا کوئی نئی بات بھی نہیں ، آپ کو امریکی صدر بارک اوباما کا حلف تویاد ہی ہو گا جب وہ حلف کے الفاظ بھول گئے تھے۔ سابق امریکی صدر بارک اوباما نے تقریب کے بعد اپنا حلف دوبارہ لیا تھا۔