Friday, May 17, 2024

پاکستان کسی الگ سیارے پر نہیں ہے، فواد چودھری کا مہنگائی پر ردعمل

پاکستان کسی الگ سیارے پر نہیں ہے، فواد چودھری کا مہنگائی پر ردعمل
November 8, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراطلاعات فواد چودھری نے مہنگائی پر ردعمل میں کہا پاکستان کسی الگ سیارے پر نہیں ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری ٹویٹ پیغام میں کہتے ہیں کنسٹرکشن سیکٹر پوری طرح فعال ہے، زرعی معیشت خوشحال، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمد میں تین گنا اضافہ ہوا۔ مزدور، کسان، انڈسٹری تمام کی آمدنیوں میں اضافہ ہوا ہے، 6 سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں بھی نارمل ہونا شروع ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا پاکستان نے کورونا کیخلاف شاندار حکمت عملی اپنائی جسے دنیا نے سراہا، جس کی بدولت آج ہم دنیا کے مقابلے میں کی بہت بہترحالات میں ہیں۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کا کام ہے مایوسی اور جھوٹ پھیلانا، پاکستان کسی علیحدہ سیارے پرنہیں ہے۔