Saturday, April 20, 2024

حقائق کو ٹیڑھا میڑھا کرکے پیش کرنے پر عمران خان قوم سے معافی مانگیں:انوشہ رحمان

حقائق کو ٹیڑھا میڑھا کرکے پیش کرنے پر عمران خان قوم سے معافی مانگیں:انوشہ رحمان
June 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ حقائق کو ٹیڑھا میڑھا کرکے عوام کو پیش کرنے پر عمران خان کو معافی مانگنی چاہیے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی  کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ انوشہ رحمان نے کہا کہ عمران خان اب کس منہ سے 2013کے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہیں ،عمران خان کے وکیل نے نجم سیٹھی سے کیوں نہیں پوچھا کہ 35پنکچر کی کیا کہانی ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان اب تک جوڈیشل کمیشن میں کوئی بھی ثبوت پییش نہیں کرسکےہیں وہ صرف عوام کو دھوکا دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خا ن نے اردو بازار میں چھپنے والے بیلٹ پیپرز کا بھی کوئی ثبوت نہیں دیا وہ خود جوڈیشل کمیشن سے تاریخ پرتاریخ لے رہے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی اور کھیلی جانے والے خون کی ہولی کیوں نظر نہیں آتی اس کا کون جواب دے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہوکر صرف ہوا میں ہی الزامات لگاتے رہے ہیں جبکہ ثبوت کوئی پیش نہیں کرسکے جس پر انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے ۔