Friday, April 19, 2024

حق سے محروم کر کے واک آؤٹ پر مجبور کیاگیا، خواجہ آصف

حق سے محروم کر کے واک آؤٹ پر مجبور کیاگیا، خواجہ آصف
September 17, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے واک آؤٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما  خواجہ آصف نے کہا کہ حق سے محروم کر کے ہمیں واک آؤٹ پر مجبور کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت غلط شروعات کرنے جا رہی ہے  ۔ خواجہ آصف نے ایک بار پھر دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن کا مطالبہ کر دیا   ۔ دوسری جانب  مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال پھر ڈیم کے خلاف بول پڑے اور کہا کہ ڈیم چندے کے پیسوں سے تعمیر نہیں ہوتے ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے ن لیگی حکومت نے 122 ارب روپے جاری کیے، سو دن اس لیے دیئے بعد میں نہ کہا جائے کہ کام کرنے نہیں دیا گیا۔