Friday, May 17, 2024

حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے ، فردوس عاشق

حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے ، فردوس عاشق
August 5, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ  بھارت ظلم و جبر سے کشمیریوں کا جمہوری حق استصواب رائے کچل نہیں سکتا،او آئی سی نے گواہی دی ہے کہ ایل او سی پر بھارتی فوج بے گناہ شہریوں پر ممنوعہ کلسٹر ہتھیار استعمال کررہا ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ نے آرٹیکل 370 منسوخ کرنے کا بل پیش کردیا

انہوں نے کہا کہ  کشمیریوں کا قتل عام مہذب دنیا کا امتحان ہے ،  بھارت ظلم و جبر سے کشمیریوں کا جمہوری حق استصواب رائے کچل نہیں سکتا ، کشمیریوں کا ساتھ دے کر عالمی برادری کو جمہوریت سے اپنی وابستگی کا عملی ثابت دینا ہوگا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ او آئی سی کا مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرنا ظالم اور قانون شکن بھارت کی ایک اور شکست ہے۔ مظلوم کشمیریوں کی حمایت کے اعادہ پر او آئی سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے ایک بار پھر دنیا کو کشمیریوں کے جائز، قانونی اور جمہوری حق کی طرف متوجہ کیا ہے۔