Thursday, March 28, 2024

حفیظ کے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ نے پی سی بی کے کورونا ٹیسٹ کو چیلنج کر دیا

حفیظ کے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ نے پی سی بی کے کورونا ٹیسٹ کو چیلنج کر دیا
June 24, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے کروائے گئے کورونا ٹیسٹ پر سوالات اٹھنے لگے، ایک ہی دن میں محمد حفیظ  کی نیگٹیو کورونا رپورٹ نے مثبت رپورٹ آنے والے کھلاڑیوں کی رپورٹ پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا، پی ی بی کی جانب سے لیے گئے ٹیسٹ میں 10 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ پی سی بی کی جانب سے کیے جانے والے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ پر سوالیہ نشان لگ گیا، پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔ ایک ہی دن میں محمد حفیظ کے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ن پی سی بی کے کورونا ٹیسٹ کو چیلنج کر دیا اور محمد حفیظ کے کورونا ٹیسٹ نیگٹیو آنے پر باقی 9 کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رپورٹ کو بھی ابہام میں ڈال دیا۔ پی سی بی کی جانب سے دورہ انگلینڈ کے لیے  کھلاڑیوں کے لیے گئے  کورونا ٹیسٹ میں دس کھلاڑیوں اور ایک ٹیم اسٹاف کا کے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جن میں محمد حفیظ بھی شامل تھے۔ محمد حفیظ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا پی سی بی کی جانب سے ٹیسٹ رپورٹ میں کورونا پازیٹیو آنے کے بعد اپنی تسلی کے لیے اپنا اور فیملی کا کورونا ٹیسٹ نجی لیبارٹری سے کروایا ہے جو منفی آیا ہے، سابق کپتان نے ٹیسٹ کی رپورٹ اپنے ٹوئٹر پر بھی شیئر کی اور اللہ کا  شکر ادا کرتے ہوئے سب کی موذی مرض سے تحفظ کی دعاء بھی کی۔ گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے لیے گئے ٹیسٹ میں محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔