Friday, April 26, 2024

حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
February 25, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا، ای سی سی اجلاس میں پانچ نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کے الیکٹرک کے نرخوں میں اضافہ  جب کہ بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویل صارفین کیلئے سبسڈی کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے ۔ رواں مالی سال کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری ،ایئر فورس کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری کی گرانٹ کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے ۔ اجلاس میں  رحمان فور ویل ہیڈ سے سوئی سدرن کو عبوری نرخوں پر گیس کی فراہمی کی اجازت دی جائے گی۔