Friday, April 26, 2024

حفیظ سنٹر آتشزدگی پر 24 سے زائد گھنٹے بعد قابو، کولنگ کا عمل جاری

حفیظ سنٹر آتشزدگی پر 24 سے زائد گھنٹے بعد قابو، کولنگ کا عمل جاری
October 19, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور کے حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ پر چوبیس گھنٹے سے بھی زیادہ وقت میں قابو تو پالیا گیا تاہم کولنگ کاعمل اب بھی جاری ہے۔ حفیظ سنٹر کے دوسرے، تیسرے اور چوتھے فلور پر قائم دکانیں اور ان میں پڑا سامان راکھ بن گیا، تاجروں نے حکومت سے فوری طور پر تلافی کا مطالبہ کیا ہے۔ لاہور کے حفیظ سنٹر پلازہ میں گزشتہ روز لگنے والی آگ ایسی بے قابو ہوئی کہ قابو پانا مشکل ہوگیا، دوسرے، تیسرے اور چوتھے فلور پر آگ کے باعث ہزاروں افراد بے بسی سے اپنی روزی روٹی پر اُٹھتے شعلے دیکھتے رہے مگر اِنہیں بجھا نہ سکے۔ حفیظ سنٹر آتشزدگی پر 24 سے زائد گھنٹے بعد قابو، کولنگ کا عمل جاری ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں کی سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا، اب کولنگ کاعمل جاری ہے۔ 60 فی صد سے بھی زائد پلازہ محفوظ بنایا گیا، فائر فائٹر نے جان کی پرواہ کیے بغیر فائر فائٹنگ کی، آج چیلنجنگ آپریشن کیا۔ بیسمنٹ، گراؤنڈ، فرسٹ اور سیکنڈ فلور کیساتھ پلازہ کی بیک سائیڈ کو آگ سے محفوظ بنایا گیا۔ 25 افراد کو ٹاپ فلور سے ریسکیو کیا گیا۔ حفیظ سنٹر آتشزدگی ، 24 سے زائد گھنٹے ، کولنگ کا عمل ، ترجمان ریسکیو ، لیاقت بلوچ ، لاہور ، 92 نیوز جماعت اسلامی کے رہنماء لیاقت بلوچ وفد کے ہمراہ حفیظ سنٹر پہنچے اور تاجروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انجمن تاجران حفیظ سنٹر کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے تاجروں کا روزگار برباد ہوگیا۔ متاثرہ تاجروں کا کہنا ہے کہ یہی ہمارا گھر تھا یہی روزگار، ہم برباد ہوگئے۔ حفیظ سنٹر آتشزدگی ، 24 سے زائد گھنٹے ، کولنگ کا عمل ، ترجمان ریسکیو ، لیاقت بلوچ ، لاہور ، 92 نیوز سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ کی ہدایت پر حفیظ سنٹر پر سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور ڈی سی لاہور کی اجازت سے سنٹر پلازہ میں داخلہ کی اجازت ہوگی۔