Friday, May 17, 2024

حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے جلد قانون کی گرفت میں ہونگے ، فردوس عاشق اعوان

حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے جلد قانون کی گرفت میں ہونگے ، فردوس عاشق اعوان
December 13, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔ قانون ہاتھ میں لینے والے کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ فردوس عاشق اعوان نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قانون کی بالادستی کو یقنی بنائیں گے ۔ کسی کو بھی امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں ۔ انہوں نے کہا سٹوڈنٹ یونین پاکستان کی سیاسی لیڈر شپ کی نرسریاں ہیں لیکن ایسے واقعات سے بچنے کے لیے اسٹوڈنٹ یونینز میں موجود کرمنل ونگز کو ختم کرنے کیلئے ایچ ای سی کو کہا گیا ہے۔ یونیورسٹیز کو اسلحہ اور منشیات سے پاک کرنا ہمارا چیلنج ہے۔ قانون کی بالا دستی ہی ملک کے مستقبل کے لیے خوش آئیند ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حفیظ اللہ نیازی صاحب کے صاحبزادے انشااللہ قانون کی گرفت میں آئیں گے۔ یہ تاثر غلط ہے کہ صحافیوں کو ان کے حقوق نہیں دیے جا رہے ۔ اگر وہ شعبہ جس نے دنیا کو پاکستان کا چہرہ دکھانا ہے وہ ہی پروپیگنڈا کی زد میں آئے گا تو اس سے پاکستان کے چہرے ہر کاری ضرب لگتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے میڈیا کے مسائل حل کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جنہوں نے معیشت کو وینٹیلیٹر پر ڈالا آج وہ عدالتوں سے ضمانتیں لے رہے ہیں۔ کچھ لوگ صحافتی آزادی کی آڑھ میں اپنے مفادات کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں۔ فیاض چوہان کا کہنا ہے وکلاء اور ڈاکٹرز کے تنازع کو کسی تھرڈ پارٹی نے دنگے اور فساد کی شکل دی،، اپوزیشن کا غیر سنجیدہ رویہ انتشار کو جنم دے گا