Thursday, May 9, 2024

حفیط جالندھری کا آج 120واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے

حفیط جالندھری کا آج 120واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے
January 14, 2020
لاہور ( 92 نیوز) تحریک پاکستان کے درویش صفت مجاہد  ، قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کا آج 120 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے ، حفیظ جالندھری کا قلمی نام ابوالاثر حفیظ جالندھری ہے۔ کسی بھی ملک کا قومی ترانہ اس کے باسیوں کی زندگی کا آئینہ دار ہوتا ہے ، تحریک پاکستان کے درویش صفت مجاہد حفیظ جالندھری نے اپنی شاعری کو قیام پاکستان کی تحریک میں اپنا ہتھیار بنایا۔ انہوں نے اپنی حب الوطنی کے موتیوں کی لڑی پروتے ہوئےقومی ترانہ رقم کیا جس میں ہمارے شاندار ماضی، جاندار حال اور تابناک مستقبل کی نوید ہے۔ حفیظ جالندھری چودہ جنوری 1900کو جالندھر میں پیدا ہوئے ، ان  کا قلمی نام ابو الاثر حفیظ جالندھری ہے۔ تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لیا اور وطن عزیز بننے کے بعد لاہور منتقل ہو گئے۔ حفیظ جالندھری 1922 سے 1929 تک مختلف رسالوں نونہال، ہزار داستان، تہذیب نسواں اور مخزن کے مدیر بھی رہے۔ انہوں نے کشمیر کی آزادی کے لیے فوج میں شمولیت اختیار کی،فیلڈمارشل ایوب خان کے ایڈوائزر کے طور پر بھی کام کیا۔ حفیظ جالندھری کا 82 برس کی عمر میں 21 دسمبر 1982 کو وصال ہوا،وہ مینارپاکستان کے پہلومیں آسودہ خاک ہیں۔