Sunday, May 12, 2024

حفاظتی طبی سامان فراہم نہیں کیا جارہا ، پی ایم اے کے عہدیداران کی پریس کانفرنس

حفاظتی طبی سامان فراہم نہیں کیا جارہا ، پی ایم اے کے عہدیداران کی پریس کانفرنس
April 12, 2020
 ملتان (92 نیوز) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ حالات بہت برے ہیں۔ حفاظتی طبی سامان فراہم نہیں کیا جا رہا۔ نشتر اسپتال کے 13 ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تو ڈاکٹری تنظیمیں بھی میدان میں آ گئیں- پاکستان پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن نے سارا ملبہ حکومت کی ناقص حکمت عملی پر ڈال دیا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کو بروقت حفاظتی کٹس  فراہم کردی جاتی تو اتنی بڑی تعداد میں ڈاکٹرز ، نرسسز اور پیرامیڈیکس سٹاف اس موذی وائرس میں مبتلا نہ ہوتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ناکافی سہولیات کے باوجود ڈاکٹرز کام کرنے میں مصروف ہیں۔ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ڈاکٹرز کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہے - ملتان میں دوسو ڈاکٹرز آئسولیٹ ہو چکے۔ وزیر اعلی نشتر میں ایمرجنسی نافذ کر کے فوری طور نئے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا اعلان کریں - پی ایم اے نے چیف جسٹس سے اسپتالوں کی او پی ڈی ڈیز کھولنے کے حکم پر نظرثانی کا مطالبہ بھی کر دیا۔