Friday, April 26, 2024

حضرت پیروارث شاہ ؒ کے عرس کی تقریبات جاری

حضرت پیروارث شاہ ؒ کے عرس کی تقریبات جاری
September 24, 2018
شیخوپورہ ( 92 نیوز) عظیم روحانی شخصیت اور پنجابی کے معروف صوفی شاعر حضرت پیر وارث شاہ ؒ کے دو سو بیس ویں عرس کی تین روزہ تقریبات جاری ہیں، کبڈی ٹورنامنٹ اور ہیر خوانی کے مقابلے آج عرس کے دوسرے روز کی تقریبات  کا حصہ ہیں۔ ملک کے طول وعرض سے عرس میں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، عرس کی تقریبات میں روایتی پنجابی کلچر کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں  اور کتاب ’’ہیر رانجھا‘‘ کی نمائش بھی لگائی گئی ہے۔ عرس کے دوسرے روز کی تقریبات میں کبڈی ٹورنامنٹ اور ہیرخوانی کے مقابلے شامل تھے ، جبکہ عرس کے پہلے روز مزار شریف کو غسل دینے کے علاوہ رسہ کشی کے مقابلے، گھڑ ڈانس اور پنجابی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ْ ہیر خوانی کے مقابلوں میں پاکستان سمیت بھارت، نیپال اور کینیڈا سے بھی لوگ شرکت کرتے ہیں۔