Friday, April 19, 2024

حضرت پیر نوشہ پاکؒ کا 372واں عرس کل (13مئی) سے شروع ہو گا، 3لاکھ سے زائد زائرین کی شرکت متوقع

حضرت پیر نوشہ پاکؒ کا 372واں عرس کل (13مئی) سے شروع ہو گا، 3لاکھ سے زائد زائرین کی شرکت متوقع
May 12, 2015
منڈی بہاﺅالدین (92نیوز) منڈی بہاو¿الدین میں پیر نوشہ پاکؒ کے 372ویں عرس مبارک کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز بدھ کے روز ہو گا، ہر سال اس عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر سال ملک بھر سے تین لاکھ سے زائد زائرین عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت کےلئے حاضری دیتے ہیں۔ حاجی محمد المعروف نوشوپاکؒ کے عرس مبارک 2015ءکی تقریبات کا باقاعدہ آغاز بدھ کے روز بعد از نماز مغرب قبر مبارک کو غسل دینے سے ہو گا جبکہ جمعرات کو دن تین بجے محفل سماع ہو گی جس میں فیصل آباد کے نامور قوال عابد مہر علی، لاہور کے شہباز حسین اور فیاض حسین قوال شرکت کریں گے۔ جمعرات کو شام پانچ بجے ختم قرآن پاک ہو گا۔ عرس کی تقریبات کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے پیر سلمان شاہ صاحب نے بتایا کہ عرس ہر سال پنجابی مہینے ہاڑ کی دوسری جمعرات کو منایا جاتا تھا مگر رمضان المبارک کے تقدس کے پیش نظر 2015ءسے 2017ءتک عرس مئی کی دوسری جمعرات کو منایا جائے گا۔ دربار پر آئے زائرین نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نوشو پاکؒ کے دربار پر حاضر ہو کر وہ جو منت مانگتے ہیں وہ پوری ہوتی ہے۔ پیر نوشہ گنج بخش کے ماننے والوں میں جہاں مرد حضرات کی کثیر تعداد حاضری کےلئے جمع ہوتی ہے وہیں خواتین اور بچے بھی اپنی محبت کا اظہار کرنے کےلئے جوق در جوق آتے ہیں۔ عرس کی تقریبات کے بعد ہفتہ اور اتوار کو دو روزہ میلہ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔