Wednesday, May 1, 2024

حضرت میاں میر کے 392ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

حضرت میاں میر کے 392ویں عرس کی تقریبات کا آغاز
December 19, 2015
لاہور(92نیوز)برصغیر کی مشہور روحانی شخصیت حضرت میاں میررحمة اللہ علیہ کے تین سو بانوے ویں عرس کی تقریبات شروع ہو گئیں عرس کی تقریبات کا آغاز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چادر پوشی کی رسم سے کیا۔ تفصیلات کےمطابق حضرت میاں میر رحمة اللہ علیہ کے عرس کی تقریبات کا آغاز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چادر پوشی کی رسم ادا کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سیاسی گفتگو سے اجتناب کیا تاہم کچھ نہ کہتے ہوئے بھی بہت کچھ کہہ گئے۔عرس کے پہلے روز ہزاروں کی تعداد میں زائرین نے دربار پر حاضری دی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ عرس کے موقع پر لگائے گئے عارضی بازارو ں میں اندرسوں، اور قتلموں کی دکانیں بھی سجائی گئی ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے زائرین کے لیے لنگر کا بھی وسیع انتظام کیا گیا ہے۔ حضرت میاں میر کے عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے آئے عقیدت مند روحانی فیوض و برکات سمیٹ رہے ہیں۔