Saturday, April 20, 2024

حضرت محمدؐ کی حیات طیبہ کاہرپہلو انسانیت کےلئےعملی نمونہ ہے:صدر

حضرت محمدؐ کی حیات طیبہ کاہرپہلو انسانیت کےلئےعملی نمونہ ہے:صدر
November 21, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حضرت محمدؐ کی حیات طیبہ کا ہر پہلو انسانیت کے لئے ایک عملی نمونہ ہے۔ آج اسلام آباد میں دو روزہ بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ہمیں پیغمبر پاکؐ کی سنہری تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عملی پیرا ہونا چاہیے۔ اس سے پہلے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وفاقی وزیر نور الحق قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کی جانب سے حضرت محمدؐ کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے منعقد کرانے کی شدید مذمت کی اور اسے رکوادیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں کوششیں جاری رکھے گی۔ سرور کائنات رحمت اللعالمین محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ شہر شہر جلوس، ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور محفلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں عالمی رحمت اللعالمین کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی جس میں صدرمملکت سمیت ملکی اور غیر ملکی اسکالرز نے سیرت نبی ﷺ پر روشنی ڈالی۔