Thursday, May 9, 2024

حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا یوم ولادت باسعادت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا یوم ولادت باسعادت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا
October 30, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی ﷺ، سب سے بالا و والا ہمارا نبی ﷺ، حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا یوم ولادت باسعادت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ خیبر تا کراچی، گلگت تا گوادر، چپہ چپہ عشق نبیﷺ سے سرشار نظر آیا۔ میلادالنبیﷺ پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں بھی 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ فضا نعرۂ تکبیر اللّٰہ اکبر سے گونج اٹھی۔ نماز فجر کے بعد مساجد میں آپ ﷺ کی سیرت بیان کی گئی، نعتیہ محافل میں حضورﷺ کی خدمت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیئے گئے۔ عید میلادالنبیﷺ پر عقیدت اور مذہبی جوش وجذبہ عروج پر رہا، گلیوں اور بازاروں کی سج دھج بھی قابل دید تھی،، سجاوٹ دیکھنے والوں کا بھی تانتا بندھا رہا۔ عاشقان رسول ﷺ  نے تمام چھوٹے بڑوں شہروں میں جلوسوں کا اہتمام کیا، فضا درود و سلام کی صداؤں سے معطر رہیں، عاشقان رسولﷺ نے گلہائے عقیدت کے نذراتے پیش کئے۔