Friday, April 26, 2024

حضرت مادھو لعل حسین کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات جاری ‏

حضرت مادھو لعل حسین کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات جاری ‏
March 30, 2019

لاہور (92 نیوز) حضرت مادھو لعل حسین کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات جاری  ہیں ۔ میلہ چراغاں پر ہزاروں عقیدتمندوں نے دھمال ڈال کر اپنے  اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ، ملک بھر سے آئے زائرین مزار تک رسائی کے لئے کوشاں ہیں۔

رقصِ مستانہ کرتے  درویشِ خدامست مادھو لعل حسین کے عقیدت مند ہیں ، ان کی یہ دھمال اللہ کے ولی سےبے لوث عقیدت کااظہارہے۔

صوبائی وزیر اوقاف  پیر سیدسعیدالحسن شاہ نے اس موقع پر خصوصی دعا کروائی ،  صوبائی وزیر اوقاف کا کہنا تھا کہ اولیا کرام محبت اور خلوص کا درس دیتے ہیں۔

زائرین کا کہنا ہے کہ  حضرت مادھو لعل حسین ؒکی تعلیمات میں روحانیت  اور رواداری کا پیغام ملتا ہے ۔

  ضلعی انتظامیہ نے  میلہ چراغاں کے پہلے دن عام تعطیل کا اعلان بھی کر رکھا ہے،آخری روز خواتین کے لئے مختص ہوگا۔عرس کے موقع سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔