Friday, May 10, 2024

حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو آج غسل دیا جائیگا

حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو آج غسل دیا جائیگا
September 9, 2019
لاہور (92 نیوز) عظیم صوفی بزرگ حضرت علی الہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے مزار اقداس کو آج غسل دیا جائے گا ، 200 من عرق گلاب استعمال کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت صوبائی قیادت اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد غسل کی تقریب میں شرکت کرے گی۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اور دیگر مہمان عرق گلاب کےساتھ مزار شریف کو غسل دیں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے۔ اس موقع پر ملکی ترقی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی جائے گی۔ تقریب غسل کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔ سیکرٹری اوقاف انتظامات کا جائزہ لیں گے۔