Friday, March 29, 2024

حضرت شیخ عبدالقادرجیلانی کے عرس کی تقریبات بغداد میں جاری

حضرت شیخ عبدالقادرجیلانی کے عرس کی تقریبات بغداد میں جاری
January 9, 2017

 بغداد(ویب ڈیسک)غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے  عرس کی تقریبات  بغداد میں جاری ہیں عرس میں پاکستان اور بھارت سمیت  دنیا بھر سے لاکھوں عقیدت مند عراق پہنچے اور پیرانِ پیر سے اپنی بھر پور محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نذر و نیاز بھی  تقسیم کی گئی ۔

تفصیلات کےمطابق حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی تقریبات  جاری ہیں  عرس کے سلسلے میں  عراق اور عرب  دنیا  کے ساتھ ساتھ  پاکستان  بھارت  اور برطانیہ  سے  بھی زائرین کی بڑی  تعداد  بغداد  پہنچی جو اپنے اپنےانداز میں عقیدت کا اظہار کرتے رہے۔ مزار مبارک کے احاطے میں علما کرام آپ رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے رہے جبکہ   بڑی تعداد میں عقیدت مند علم و عرفان کے موتی چننے کے لئے موجود تھے ا س موقع  پر  مقامی افراد نے  روایتی دف  بجا کر ذکر کی محفل بھی  سجائی ۔ پیران پیر کے عرس پر  خصوصی  نذر ونیاز کی  تقسیم   کا بھی انتظام کیا  گیا تھا۔ شیخ عبدالقادر جیلانی یکم  رمضان المبارک  470 ہجری  کو عراق کے شہر گیلان میں پیدا ہوئے آپ سلسلہ  قادریہ  کے بانی ہیں ان کاتعلق جنید بغدادی کے روحانی سلسلے سے ملتا ہے۔ شیخ عبدالقادر جیلانی کی خدمات و افکارکی وجہ سے  انہیں غوثِ الاعظم دستگیر کاخطاب دیا گیا آپ  کا وصال  گیارہ  ربیع الثانی 561 ہجری میں ہوا  جبکہ  تدفین بغداد میں آپ کے مدرسے میں ہی کی گئی جو سارا سال مرجع خلائق رہتا ہے۔