Sunday, May 12, 2024

حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؓ کے سالانہ عرس کا دوسرا روز ، عقیدت مندوں کی حاضری

حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؓ کے سالانہ عرس کا دوسرا روز ، عقیدت مندوں کی حاضری
December 7, 2019
بغداد ( 92 نیوز) بغداد شریف میں محبوب سبحانی غوث اعظم سلطان اولیاء حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؓ کے سالانہ عرس اور بڑی گیارھویں شریف کا دوسرا روز ہے ، دنیا بھر سے آئے ہزاروں عقیدت مندوں نے آج بھی غوث اعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔ پیران پیر ، ۔محبوب سبحانی ، غوث اعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کے دوسرے روز بھی مزار شریف پر عقیدت مندوں کا تانتا باندھا رہا ۔ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒکے مزار شریف کے درودیوار دورد سلام سے معطر ہوتے رہے۔ بڑی گیاریوں شریف کی محفل دربار شریف کی مسجد میں سجائی گئی ، جہاں  سجادہ نشین حضرت شیخ خالد منصور الگیلانی نے خطاب فرمایا، انہوں نے عقیدت مندوں کی سیرت اولیا اکرام کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔ بڑی گیارہویں شریف کی روحانی محفل میں شرکا نے خصوصی کلام پڑھا جس نے حاضرین پر وجد طاری کئے رکھا۔ پاکستان ، بھارت ، افغانستان اور عرب ممالک سمیت دنیا بھرسے زائرین بڑی گیارہویں شریف کی سالانہ تقریب میں شرکت کیلئے  بغداد شریف میں موجود ہیں اور اپنے اپنے انداز میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؓ سے عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں ۔