Sunday, September 8, 2024

حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کے روضہ پر لاکھوں عقیدت مندوں کی حاضری

حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کے روضہ پر لاکھوں عقیدت مندوں کی حاضری
January 21, 2016
بغداد (92نیوز) عراقی دارالحکومت بغداد میں غوث الاعظم حضرت عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے روضہ پرگیارہویں شریف کی تقریبات جاری ہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند دعااور عبادات میں مشغول ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہر سال دس ربیع الثانی کو دنیا بھرمیں گیارھویں شریف منائی جاتی ہے۔ اسی دن کی مناسبت سے تلاوت‘ نعت خوانی اور محافل کا اہتمام کیا جارہا ہے اور شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی سیرت اور تعلیمات سے آگاہی دی جاتی ہے جبکہ رشتہ داروں‘ ہمسایوں اور غرباءمیں شیرینی اور کھانا تقسیم کیا جارہا ہے۔ عراق کے شہر بغداد میں بھی حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے روضہ پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہے اور محافل جاری ہیں۔ خواتین کی بڑی تعداد بھی روضہ پر حاضری دے رہی ہے۔ دعاو¿ں اور عبادات کے ساتھ یہاں لنگر کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔