Friday, April 26, 2024

حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 275 ویں عرس کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری

حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 275 ویں عرس کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری
October 25, 2018
بھٹ شاہ (92 نیوز) حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی رحمتہ اللہ علیہ کے 275 ویں عرس کی تقریبات دوسرے روز بھی بھٹ شاہ میں جاری ہیں۔ ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین درگاہ پر حاضری دے کر قلبی سکون حاصل کر رہے ہیں۔ دوسرے روز بھی ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین نے درگاہ پر حاضری دی اور حضرت شاہ عبدالطف بھٹائی رحمتہ اللہ علیہ سے اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ درگاہ کے احاطے میں راگی فنکار منفرد انداز میں شاہ صاحب کا کلام وائی پیش کرکے لوگوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر لیتے ہیں۔ زائرین کی جانب سے درگاہ کے احاطے میں دھمالیں ڈالی جارہی ہیں۔ عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس کے ساتھ رینجرز کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔