Tuesday, April 23, 2024

حضرت سید علی بن عثمان الہجویری کے مزار کو زائرین کیلئےکھول دیا گیا

حضرت سید علی بن عثمان الہجویری کے مزار کو زائرین کیلئےکھول دیا گیا
May 21, 2020

لاہور ( 92 نیوز) حضرت سید علی بن عثمان الہجویری کے  مزار کو زائرین کے لئے کھول دیا گیا ،  زائرین حاضری کے لیے حضرت سید علی بن عثمان الہجویری کے مزار پر پہنچ رہے ہیں ۔

 داتا دربار پر آئے زائرین عبادت اور تلاوت قرآن پاک میں مصروف ہیں ۔ دوسری جانب  انتظامیہ کی جانب سے اس امر کو  یقینی بنایا جا رہا ہے کہ داتا دربار پر زائرین کا ہجوم نہ لگے ۔

انتظامیہ کی جانب سے  کم سے کم زائرین کو مزار کے قریب جانے کی اجازت دی جارہی ہے  ۔