Monday, May 13, 2024

حضرت سید علی بن عثمان الہجویریؒ المعروف داتا گنج بخش کا 977 ویں سالانہ عرس شروع

حضرت سید علی بن عثمان الہجویریؒ المعروف داتا گنج بخش کا 977 ویں سالانہ عرس شروع
October 6, 2020
 لاہور (92 نیوز) حضرت سید علی بن عثمان الہجویریؒ المعروف داتا گنج بخش کا 977 ویں سالانہ عرس شروع ہو گیا۔ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سعید الحسن شاہ نے تقریبات کا آغاز مزار پر چادر پوشی سے کیا۔ ملک بھر سے علماو مشائخ کرام اور زائرین کی بڑی تعداد پہنچنے لگی۔ سالانہ عرس تقریبات کے افتتاح کے بعد ددودھ کی سبیل کا بھی افتتاح کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر اوقاف نے محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتاب کی تقریب رونمائی بھی کی۔ داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پر 2 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ عرس کے موقع پر 3 ایس پیز، 7 ڈی ایس پیز سمیت سیکڑوں اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ دربار میں داخلے کے لئے زائرین کو 3 درجاتی چیکنگ سے مکمل تلاشی کے بعد ہی احاطہ مزار میں داخلے کی اجازت ہوگی ۔ چیکنگ کے لئے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور الیکٹرک بیرئیرز کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔ حضرت داتا دربار کے اطراف بلند عمارتوں پر تعینات سنائپرز اطراف کی نقل و حمل پر کڑی نظر رکھیں گے۔ داتا دربار کی ملحقہ گلیاں مکمل سیل ہونگی۔ غیر متعلقہ اشخاص کو گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ عرس کے موقع پر انتظامیہ نے کوروناء وبا کے خطرات کے پیش نظر زائرین کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ کی ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید کی ہے۔