Friday, April 26, 2024

حضرت سچل سرمستؒ کے 198ویں عرس کی تقریبات جاری ‏

حضرت سچل سرمستؒ کے 198ویں عرس کی تقریبات جاری ‏
May 21, 2019
خیرپور ( 92 نیوز) صوفی بزرگ حضرت سچل سرمستؒ کے 198 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات جاری ہیں جہاں  ملک بھر اور بیرون ممالک سے بڑی تعداد میں عقیدت مند حاضری دے رہے ہیں  اور  فن کاروں کے صوفیانہ کلام سے زائرین خوب محظوظہو رہے ہیں ۔ خیرپور کے نواحی علاقے درازا شریف کے مشہور صوفی بزرگ اور ہفت زبان شاعر عبدالوہاب المعروف سچل سرمستؒ کے تین روزہ عرس تقریبات کا آغاز وزیر اوقاف سندھ فراز ڈیرو نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر کیا تھا۔ عرس کے پہلے روز سچل ایوارڈ تقریب کاانعقاد کیا گیا،جس میں ملک بھرسے معروف شعراء اور ادیبوں کو ایوارڈ دیئے گئے۔ صوفی بزرگ کے  مزار کے احاطے میں صوفی فن کاروں نے ہفت زبان شاعر سچل سرمست کے صوفیانہ کلام بھی پیش کیے،جس کو سن کر عقیدت مند جھومتے رہے۔ عرس کی سکیورٹی کےلیے انتظامیہ کی جانب سے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری مزار کے اطراف تعینات ہے جب کہ مزار کے داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔