Friday, May 10, 2024

حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو غسل دینے کی  تقریب،وزیراعلیٰ کی شرکت

حضرت داتا گنج بخشؒ  کے مزار کو غسل دینے کی  تقریب،وزیراعلیٰ کی شرکت
September 9, 2019
لاہور ( 92 نیوز) برصغیر پاک و ہند کی  معروف روحانی ہستی  حضرت شیخ سید ابو الحسن ہجویری المعروف  حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار مبارک  کو غسل دینے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں   وزیراعلیٰ پنجاب بھی  موجود تھے ، مزار مبارک کوعرق گلاب سے غسل دیا گیا جبکہ فضا درود و سلام سے گونج اٹھی۔ صوبائی دارالحکومت لاہورمیں برصغیرپاک و ہندکی معروف روحانی ہستی حضرت علی بن عثمان المعروف حضرت داتا گنج بخش ؒ  کےدربارکوغسل دینےکی سالانہ پرنورتقریب کاانعقادکیاگیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار،صوبائی وزراپیرسیدسعیدالحسن شاہ،میاں اسلم اقبال،سردارآصف نکئی، اجمل چیمہ،مشیرعون چودھری،نذیرچوہان،سیکرٹری اوقاف،کمشنر لاہورڈویژن،سی سی پی او لاہور اور عقیدت مندوں نے مزار کو سالانہ غسل مبارک دینے کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا   جبکہ غسلِ مبارک کے موقع پر فضا درود سلام کے ورد سے گونجتی رہی۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  اوردیگرمہمانوں نے عرق گلاب سے مزار مبارک کو غسل دیا۔ اس موقع پر امت مسلمہ کی خوشحالی ملک کی ترقی اور امن و امان کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔