Friday, May 3, 2024

حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو آج غسل دیا جائے گا

حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو آج غسل دیا جائے گا
August 29, 2020
لاہور (92 نیوز) برصغیر پاک و ہند کی معروف روحانی ہستی حضرت شیخ سیدحضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے مزار مبارک کو غسل دینے کی 977 ویں پروقار تقریب آج ہو گی۔ مزار مبارک کو عرق گلاب سے غسل دیا  جائے گا۔ گنج بخش فیض عالم مظہر نور خدا ناقصاں را پیر کامل، کاملاں دا رہنماء برصغیر پاک و ہند کی معروف روحانی ہستی حضرت علی بن عثمان المعروف داتا گنج بخشؒ کے دربار کو غسل دینے کی پر نور تقریب کا انعقاد آج ہوگا۔ مزار پر انوار کو غسل دینے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، روح پرور تقریب میں صوبائی وزیر مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ، میاں اسلم اقبال مذہبی، سماجی شخصیات سمیت عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ تقریب میں آنے والے مہمانوں کو ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی اور انتظامات بہتر بنانےکے لئے محکمہ اوقاف کی جانب سے 8 کمیٹیاں اور 3 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ غسل مبارک کے بعد امت مسلمہ کی خوشحالی ملک کی ترقی اور امن و امان کیلئے خصوصی دعا کروائی  جائیگی، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ا نتظامات کیے گئے ہیں۔